ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترک صحافی جان دوندار جرمنی میں ایک نیا آغاز کرنا چاہتے ہیں

ترک صحافی جان دوندار جرمنی میں ایک نیا آغاز کرنا چاہتے ہیں

Wed, 09 Nov 2016 15:36:08    S.O. News Service

برلن9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حکومت مخالف ترک اخبار جمہوریت کے جان دوندار جرمنی میں ایک نئے سرے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ دوندار کے بقول ترکی میں آج کل ایسے کئی سو صحافی ہیں، جو حکومت کے عتاب کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ متحدہوکر حکومت کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ صحافیوں کو معلومات پھیلانے سے نہیں روک سکتی۔ پچپن سالہ دوندارکو انقرہ حکومت کی جانب سے اسلامک اسٹیٹ کو اسلحہ فراہم کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کرنے پر پانچ سال اور دس ماہ کی قید کی سزا دی گئی تھی۔ جولائی سے وہ جرمنی میں رہ رہے ہیں۔


Share: